عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کاسلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا

Published on July 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 834)      No Comments

4
لاہور(یواین پی )پنجاب کے مختلف شہروں سے گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کاسلسلہ آج (منگل) سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔حاجی کیمپ لاہور میں تربیتی پروگرام 25سے 30جولائی تک منعقد ہوں گے ۔ وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام حج تربیتی پروگرام ضلع اور تحصیل کی سطح پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔مختلف شہروں کیلئے حج ڈائریکٹوریٹ لاہور کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حج تربیتی پروگرام 12 اور 13جولائی کو شہنائی میرج ہال بالمقابل جامع مسجد محمدیہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ اور اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد‘14جولائی کو تحصیل کونسل ہال جڑانوالہ اور پتوکی ‘15جولائی کو تحصیل سٹی کونسل ہال سمندری ‘18جولائی کو گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اوکاڑہ اور ضلع کونسل ہال جھنگ‘19جولائی کو ضلع کونسل ہال جھنگ اور شیخ فیروز الدین احمد سٹریٹ ہاؤسنگ کالونی روڈ ننکانہ صاحب ‘20جولائی کو اسی اے میرج کلب کینال روڈٹوبہ ٹیک سنگھ اورگورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز نارووال ‘21جولائی کو الجنت میرج ہال لاہور شیخوپورہ روڈ سلیم کوٹ سٹاپ شیخوپورہ‘25جولائی سے 30جولائی تک دارالحجاج نکلسن روڈ لاہور اور26جولائی کو رائل میرج ہال شہباز خان روڈ قصور میں منعقد ہوں گے ۔ڈائریکٹر حج لاہور نے بتایا کہ پرائیوٹ حج سکیم کے حجاج کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرنا گروپ آرگنائزرز کی ذمہ داری ہے‘ تمام عازمین حج ابھی سے مناسک حج کی ادائیگی کا طریقہ سیکھنا شروع کر دیں۔ چہل قدمی اور ہلکی ورزش کو اپنا معمول بنائیں‘حج کا طریقہ ‘ مسائل اور دعائیں یاد کر لیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes