کے پی حکومت کو سی پیک سے متعلق کچھ معلوم نہیں ، فضل الرحمان

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

7
ڈیرہ اسماعیل خان(یوا ین پی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو پاک چین راہداری منصوبے سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے۔ وہ پہلے ہی غیر سنجیدہ لوگوں کے پیچھے چھپی طاقتوں کی نشاندہی کرچکے ہیں ، پی ٹی آئی کرپشن کی باتیں کرتی ہے لیکن یہ باتیں وہ کرے جو خود پاک ہو، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایا گیا لیکن جب کمیشن نے وزیراعلیٰ اور وزرا ء پر ہاتھ ڈالا تو انہیں کام کرنے سے روک دیاگیا، آج پاکستان کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ امریکااور بھارت پاکستان کی اقتصادی ترقی نہیں چاہتے، بیرون ملک عورتوں اور بچوں کو قتل کیاجارہاہے لیکن اس کے باوجود عالمی تنظیمیں آوازبلند نہیں کررہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ بیرون ملک عورتوں اور بچوں کو قتل کیاجارہاہے لیکن اس کے باوجود عالمی تنظیمیں آوازبلند نہیں کررہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی واحد جماعت ہے جس نے اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارم پر مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آواز بلند کی ،قتل عام کیخلاف 23دسمبر کو ملک گیر احتجاج کیاجائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کی باتیں کرتی ہے لیکن یہ باتیں وہ کرے جو خود پاک ہو، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایا گیا لیکن جب کمیشن نے وزیراعلیٰ اور وزرا ء پر ہاتھ ڈالا تو انہیں کام کرنے سے روک دیاگیا۔انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ امریکااور بھارت پاکستان کی اقتصادی ترقی نہیں چاہتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme