پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ممنون حسین

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اورپاکستان جنوب مشرقی ایشیا ئی خطے کے ساتھ سیا سی و تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہشمند ہے۔صدر مملکت نے یہ بات پاکستان کے نامزد سفیر برائے تھائی لینڈکے سفیر عاصم افتخار احمد سے ایوان صدر میں گفتگو کرے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر سے کہا کہ پاکستان کوآسیان کی مکمل رکنیت دلانے کے لیے خطے کے ممالک سے قریبی روابط استوار کیے جائیں۔انھوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ نامزد سفیر عاصم افتخار دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔صدر مملکت نے یوا ین پی سے کہا کہ تجارت، دفاع اور تعلیم کے شعبے میں تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادانہ تجارت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے معاہدے میں تیزی سے پیش رفت کی ضرورت ہے تاکہ 2017کےآخر تک اسے عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ تھائی لینڈ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور انھیں تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes