استقبال رمضان اور روزے

Published on June 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

 جدہ  ( زکیر احمد بهٹی ) رمضان المبارک کا استقبال ہر کوئی کسی نہ کسی انداز سے ضرور کرتا ہے۔ پاکستان رائٹرز فورم جدہ کے چیئرمین  انجینئر نیاز کی میزبانی میں استقبال رمضان اور روزوں کے فضیلت کے حوالے سے ایک پروگرام انجینئر آصف کے دولت کدے پر ترتیب دیا گیا  قاری عباس علی کوکنی ایک مدرس کی حیثیت سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں ہندوستان میں کوکنی مدرسے کی سربراہی کے فرائض 1985 سے انجام دے رہے ہیں اور پچھلے پندرہ سالوں سے اسلامک رسرچ سنٹر سے بھی منسلک ہیں ۔ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک پر اثر تقریر فرمائی ڈاکٹر عمر گوتم جنہوں نے ہندو مذہب کو خیر باد کہنے کے بعد شرف اسلام قبول کیا ۔ انکا کہنا ہے ہمارے پڑوس میں ایک مسلمان رہا کرتا تھا میں اسکے اخلاق اور رواداری سے متاثر ہو کر دائرے اسلام  میں داخل ہوا  ڈاکٹر صاحب پچھلے تیس سالوں سے اسلامک دعوہ سنٹر میں چیرمین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں رمضان اور روزے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا مولانا محمد امین  انٹر نیشنل ختم نبوت جمو کشمیر کے صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں روزے کے موضوع پر گفتگو فرمائی افطاری کے بعد سوال و جواب کا ایک سیشن مختص کیا گیا۔ جس میں صحافیوں اور دیگر مہمانوں نے بھرپور حصہ لیا پروگرام کے آخر میں چیئرمین رائٹرز فورم کے چیئرمین انجینئر نیاز نے سبھوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں اختتامی دعا کرائی گئی جس میں مسلمانوں کے اتحاد، مسلم دنیا کو در پیش مسائل اور چیلنجز کے حوالے سے خصوصی دعا کی گئی.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy