آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے ملاقات کیلئے پارہ چنار پہنچ گئے

Published on June 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments


پارہ چنار(یوا ین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید پارہ چنار پہنچ گئے ہیں ، سانحہ پارہ چنار میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے،آرمی چیف کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے ہیں ،انہوں نے دو روز قبل پارہ چنار کا دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث وہ روانہ نہیں ہو سکے تھے ۔ آرمی چیف آج کوئٹہ میں سانحہ پارہ چنار میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں گے اور عمائدین سے بھی ملیں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes