نئے میوزک البم پہ کام ہو رہا ہے مجھے یقین ہے کہ شائقین موسیقی اسے پسندکریں گے گلوکارہ صومی خان

Published on September 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

اداکاری کا شوق نہیں اگر شان کے ساتھرول ملاتو کام کرونگی پاکستان میں رہ کر شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں 
لاہور(یواین پی) مجھے گانے کا شوق بچپن ہی سے تھا اسی لئے میں نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا اردو اور پنجابی زبان میں گانے گا چکی ہوں ایک نئے میوزک البم پہ کام ہو رہا ہے مجھے یقین ہے کہ شائقین موسیقی اسے پسندکریں گے ان خیالات کا اظہار گلوکارہ صومی خان نے یونیویژن نیوز سے باتیں کرتے ہوئے کیا مجھے اداکاری بالخصوص فلم میں کام کا شوق نہیں البتہ شان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یقیناًان کے ساتھ کردارنگاری کرکے کچھ سیکھنے کی کوشش کروں گی انڈین شوبز میں کام نہیں کروں گی بلکہ اپنے ملک پاکستان میں رہ کر شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题