ممنون حسین کی ایوانِ صدر کے افسران و اہلکاروں سے الوداعی ملاقات

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ایوان اور یہاں بیٹھنے والوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں کافی ابہام ہے، ایوان میں بیٹھنے والے بعض لوگوں نے آئین کے بجائے اپنی پسند اور ناپسند کے مطابق کام چلانے کی کوشش کی۔صدر ممنون حسین نے ایوانِ صدر کے افسران اور اہلکاروں سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس ایوان اور یہاں بیٹھنے والوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں کافی ابہام ہے۔ اس تناظر میں یہ ایوان ملک کے سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں میں اکثر موضوع گفتگو رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک قومی ادارے کی حیثیت سے یہ غیر فطری نہیں اور اس کی ایک وجہ ملکی سیاسی تاریخ بھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مختلف قسم کے حالات سے دوچار ہونا پڑا۔ممنون حسین نے کہا کہ اس ایوان میں بیٹھنے والے بعض لوگوں نے آئین اور قانون کی منشا پر چلنے کے بجائے اپنی پسند اور ناپسند کے مطابق کام چلانے کی کوشش کی۔صدرِ مملکت نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی، خوشی ہے کہ اب وہ ایک بار پھر عام آدمی کی طرح اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme