ڈیموں کی تعمیر کیلئے سب کو متحد ہونا ہو گا، وزیرِاعظم عمران خان

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

کراچی: (یواین پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں ڈیمز نہ بنائے گئے تو آنے والی نسلوں کے لیے بہت دیر ہو جائے گی۔وزیرِاعظم عمران خان کا کراچی میں ڈیمز فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی کے بعد ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوا، ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ پاکستان کے 43 فیصد بچوں کو صیح خوراک نہیں ملتی، ایسے حالات میں محلوں میں کیسے رہ سکتے ہیں۔ ہم نے لوگوں کے پیسے کی حفاظت کرنی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں، ملک تب اٹھے گا جب کمزور طبقہ اوپر آئے گا۔ چین نے تیس سال میں ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا تھا۔ جب تک کراچی ساتھ نہیں دے گا پاکستان آگے نہیں بڑھے گا۔انہوں نے افغان اور بنگلا دیشی شہریوں کو پاکستانی شناخت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اگر ہم ان لوگوں کی مدد نہیں کریں گے تو تباہی کی طرف جائیں گے۔ ہماری حکومت افغانستان سے 50 برس قبل آنے والوں اور بنگلا دیشیوں کو بھی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ جاری کرے گی اور انھیں پاکستان کے شہری بنائیں گے۔کراچی میں بڑھتی ہوئی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ شہرِ قائد میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ نیچے آ گئی ہے لیکن سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا جس کی وجہ روزگار کا نہ ہونا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题