فالودہ فروش کے بعد جھنگ کا طالب علم کروڑ پتی بن گیا ،تحقیقات شروع

Published on October 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

جھنگ(یواین پی)کراچی میں فالودہ فروش کے اکاونٹ میں سوادو ارب منتقلی کے بعد جھنگ میں طالب علم کے اکاونٹ میں 17 کروڑ روپے کا انکشاف ہو گیا ہے جس کے بعد ایف آئی اے کے افسران میں کھلبلی مچ گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جھنگ کاطالب علم کروڑپتی بن گیا، طالب علم کے اکاونٹ سے17 کروڑروپے نکل آئے ،طالب علم کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے کے طلب کرنے پررقم کی موجودگی کاعلم ہوا،جے آئی ٹی نے اکاونٹ ہولڈرکوطلب کرلیا،تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔یاد رہے اس سے قبل فالودہ فروش عبدالقادر نامی شخص کے اکاونٹ میں سوا دو ارب روپے منتقل ہوئے ،جس کے بعد شہری کے گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی اور ایف آئی اے نے ایکشن لینے کے بعد عبد القادر کا اکاونٹ منجمند کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog