اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بندہ مومن کاسجدہ ریز ہونا بہت زیادہ پسندیدہ عمل ہے صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

فیصل آباد ( یواین پی)عاشق رسول ،ناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ پرہفتہ وارروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کی بارگاہ میں بندہ مومن کاسجدہ ریز ہونا بہت زیادہ پسندیدہ عمل ہے،اس ذات اقدس سے صحیح اوراحسن طریقے سے ذکروفکراورشکراداکرنے کی ہروقت توفیق مانگتے رہنا چاہیے۔۔جب اس ذات اقدس سے اس کے محبوبوں کاواسطہ اوروسیلہ دیکرمانگاجاتاہے تودعاؤں کوفوری شرف قبولیت عطا ہوتی ہے ،بندہ مومن کوہروقت یہ دعامانگتے رہنا چاہیے’’اللھم اعنی علیٰ ذکرک وشکرک وحسن عبادتک‘‘اس دعاکے ذریعے اللہ تعالیٰ بندہ مومن کومزید توفیق عطا فرماتاہے اوراس کے مشکل کاموں کاآسان فرمادیتاہے اورپھر اسے نماز،ذکر،فکراورعبادت میں پہلے سے زیادہ لذت ،خوشی اورسرورعطا فرماتاہے۔جوشخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے نہیں مانگتا ،اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوجاتاہے اورپھر ایسے شخص کے جسم وروح میں نفس اورشیطان تکبرپیداکرکے اس کی عبادت کورائیگاں کردیتے ہیں۔شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题