وزیراعلی بلوچستان کا پی ایس ایل کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار

Published on February 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments


کوئٹہ(یواین پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اسحان مانی سے پی ایس ایل کے حتمی مرحلے کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، طویل عرصے سے کوئٹہ میں کرکٹ کے بین الاقوامی میچ کا انعقاد نہیں ہوا ہے، بلوچستان کے عوام کی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹرز کو اپنے شہر میں کھیلتا دیکھیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے خط میں پی ایس ایل 4 کے حتمی مرحلے کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میچ کے انعقاد کے لئے کوئٹہ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سازگار ہے، حکومت میچ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme