سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

Published on February 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی کراؤن پرنس اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے بی ایم ڈبلیو سیون سیریز اور لینڈ کروزر بھی پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق 8 کنٹینرز پر مشتمل سامان دو سی 130 طیاروں کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا۔ شاہی خاندان کے لیے 8 ہوٹلز میں 750 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ چالیس رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ بھی ہو گا۔ تمام ہوٹلز مالکان کو ایڈوانس بکنگ کینسل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہوٹلز کا کنٹرول سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سیکورٹی اہلکار سنبھال لینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme