Latest News
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ

اوکاڑہ،سیلاب کے بعدملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے ڈاکٹراقراراحمد خان

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع کا اشتراک زرعی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گاوائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
اوکاڑہ (یواین پی/ شیخ ندیم شیراز)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع کا اشتراک زرعی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔صوبہ پنجاب پر اس تاریخی سیلاب کے بعدملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔گندم اور مکئی کا آٹا ملا کر کھانے سے گندم کی کھپت میں کمی کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیگوگیرہ میں قومی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں بڑھوتری 23-2022 “فامرمیگا گیدرنگ گندم اگاؤ آگاہی مہم” کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غذائی استحکام ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویڑن چوہدری محمد شہباز اخترنے کہا کہ نوجوانوں نے کسانوں کو گھر گھرجا کر گندم اگاؤ مہم کی آگاہی دے کے نئی روح پھونک دی ہے۔دیپالپور کیمپس اوکاڑہ کے پرنسپل ڈاکٹر طارق عزیز نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دیپالپور کیمپس ساہیوال ڈویڑن کی گندم اگاؤمہم میں محکمہ زراعت توسیع کے شانہ بشانہ کسان خدمت میں مصروف ہے۔پوٹیٹو گروئر ایسوسیشن پاکستان کے صدر مقصود احمد جٹ نے زرعی یونیورسٹی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ایک پیج پر ہو کر گندم مہم چلانا قابل تقلید و ستائش ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راؤ محمد ریاض انجم نے سموگ کے باری میں آگائی پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔زراعت آفیسر توسیع مرکز گوگیرہ رانا محمد عمر نے گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے شرکا کو آگاہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع، چوہدری محمد اعجاز اور رائے محمد سلیم نے بھی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کیا۔پروگرام میں ڈین فیکیلٹی آف زراعت ڈاکٹر سرور احمد خان،ڈاکٹر مظہر حسین رانجھا، ڈاکٹر مسعود اقبال اعوان، ڈاکٹر طارق مصطفی ڈاکٹر شعیب الرحمن، ڈاکٹر احمد رضا،ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر خالد نوید، ڈاکٹر سدرہ اقبال،رانا وحید احمد خاں بھی موجود تھے۔پروگرام میں مرکز گوگیرہ سے کسانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ، میڈیا پرسن،سول سوسائٹی،اساتذہ، طلبا،تاجران اور علاقے کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

0 Comments

Please solve this simple math problem to verify you are human.

Post Column