کلاس نہم کے ملتوی ہونیوالے پیپرز کی کوئی نئی ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کی گئی، کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ

Published on May 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے کہا کہ کلاس نہم کے سالانہ امتحانات2023 کے ملتوی ہونیوالے بدھ10 مئی کے ترجمۃ القرآن،جمعرات11 مئی کے کیمسٹری اور جمعہ12 مئی کے اسلامیات لازمی کے پیپرز کی نئی تواریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے لہٰذا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تاہم جونہی پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے اس ضمن میں کوئی فیصلہ ہوگا تونئی ڈیٹ شیٹ جاری کرکے کلاس نہم کا سالانہ امتحان دینے والے تمام طلبا و طالبات کوباضابطہ طور پر اس سے آگاہ کیا جا ئے گا۔جمعہ کی رات گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر کچھ فیک اور بے بنیاد خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی مزید اطلاعات و معلومات کیلئے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
www.bisefsd.edu.pk

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy