ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کمی

Published on May 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیاودں پر13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 6984000ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں 7992000ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی تھی۔اپریل میں 743000ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں 639000ٹن ایل این جی کی درآمد ریکار ڈ کی گئی تھی۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر12فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارچ میں 693000ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو مارچ میں 743000ٹن تھیں۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy