پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ کیوں قبول نہیں کیا؟ وسیم اکرم نے وجہ بتادی

Published on December 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

 لاہور(یو این پی)سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کا عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی۔سابق کپتان وسیم اکرم سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان اور آسٹریلین ٹیم میں کس کی کوچنگ کو ترجیع دیں گے؟ جس پر سوئنگ کے سلطان نے حیران کن جواب دیا کہ میں کینگروز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کو ترجیع دینے کی وجہ میری اہلیہ نہیں بلکہ دباؤ کی کمی ہے، جس کی وجہ سے مجھے کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کا بہتر موقع ملے گا۔قبل ازیں گزشتہ دنوں وسیم اکرم نے 1999 کے ہوبارٹ ٹیسٹ کی کچھ یادیں تازہ کیں تھی۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر اسوقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes