ریاض ( یو این پی/زکیر احمد بھٹی) پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی جانب تیزی سے گامزن ہے ہم انتشار کی نہیں ملک و قوم کی خدمت کی سیاست کرتے ہیں۔ عدنان اقبال بٹ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کی حکومت بار بار ختم نہ کی جاتی تو آج پاکستان عالمی سطح پر مضبوط ہوتا۔ ہر انسان کو پاکستان میں رہتے ہوئے روزگار ملتا۔ ابھی بھی میاں شہباز شریف کی یہی کوشش ہے کہ پاکستان اور ادارے مضبوط ہوں۔ اللہ تعالٰی کی رحمت اور عوام کے پیار سے ہم دن رات پاکستانی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔جس طرح آج پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 87 ہزار پوائنٹس پہنچ گئی ہے امید ہے آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔