پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں اہم مقابلہ شیڈول ہے
ممبئی (یو این پی)بھارت کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں نہ کھیلنے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ بھارتی اسپورٹس منسٹری نے ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا۔اسپورٹ منسٹری نے اے این آئی کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کسی دو طرفہ مقابلے میں حصہ نہیں لے گا نہ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے دے گا۔ البتہ، ایسےملٹی نیشنل ایونٹس جن میں پاکستان بھی ہو، میں بھارتی ایتھلیٹس یا ٹیم حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں۔واضح رہے بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں اہم مقابلہ ہوگا۔
ایشیاکپ: بھارتی ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کیلئے گرین سگنل مل گیا









No Comments