ایشیا کپ؛ ٹرافی نہ ملنے پر بھارت آگ بگولہ، محسن نقوی کیخلاف سازش شروع

Published on October 3, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

اے سی سی صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متوقع، ایشین کرکٹ کونسل دو گروپس میں تقسیم
اسلام آباد (یو این پی)بی سی سی آئی ایشین چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر آگ بگولا ہوگیا۔ بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں سازش کے بیج بونے لگا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اے سی سی صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل دو گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے۔ٹیسٹ ممالک میں سے بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ ہے جب کہ سری لنکا بھارت کی جانب ہے تاہم افغانستان کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف چلاجاتا ہے۔دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، بی سی سی آئی سے نہ معافی مانگی نہ مانگوں گا، اگر بھارت واقعی ٹرافی وصول کرنا چاہتا ہے کہ بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے ٹرافی وصول کرلے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy