علیم ڈار ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابر اعظم،شاداب خان اور عثمان خان کی شمولیت کے مخالف تھے: ذرائع
لاہور (یواین پی ) ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے پر علیم ڈار سلیکشن کمیٹی سے مستعفی کیوں ہوئے؟، اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوچ علیم ڈار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے اختیارات اور عاقب جاوید کی خاموشی پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کوچ مائیک ہیسن کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملاتے ہیں، علیم ڈار سلیکشن کمیٹی کے کوچ مائیک ہیسن کے سامنے بے بسی پر مستعفی ہوئے۔ذرائع کے مطابق علیم ڈار ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان اور عثمان خان کی شمولیت کے مخالف تھے، انہوں نے ورلڈ کپ میں وکٹ کیپر رضوان کو نمبر 6 پر کھلانے کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم ڈار کا مؤقف تھا کہ بابر اعظم بغیر پرفارمنس کے ٹیم میں واپس آسکتا ہے تو رضوان کو بھی موقع ملنا چاہیے۔