پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمشید دستی کی صحافیوں سے گفتگو

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

mna-jamshed-dasti-from-muzaffargarhاسلام آباد (یو این پی)اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں لانگ مارچ سے متعلق منصوبہ بندی کی گئی۔  انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس نے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لینا شروع کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مظفرگڑھ سے بس چلا کر لانگ مارچ کے شرکاء کو لے کر آئیں گے۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جس طرح قتل کاایک مقدمہ بھٹو کے گلے میں پھنس گیا تھا بالکل اسی طرح پندرہ افراد کا قتل شہباز شریف اور نواز شریف کے گلے پڑے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes