کراچی ، دی گریسفل گرامر ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کا اعزاز

Published on December 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 808)      No Comments

talal
کراچی(یواین پی) دی گریسفل گرامر ہائی اسکول سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن کے طلباء و طالبا ت نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت کلاس نہم سائنس گروپ 2014 کیامتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ نتائج کے مطابق طالبات میں عتیقہ بیگ نے 85فیصد نمبر لیکر پہلی ، فریحہ سیلم اور السا انصاری نے83فیصد نمبرلیکر دوسری اور کلثوم فاروقی نے 82فیصد نمبر لیکر اسکول میں تیسری پوز یشن حاصل کی ۔ اور کلاس نہم کے طلباء میں اسد نصیر نے 84فیصد نمبر لیکر پہلی،عدیل الرحمن نے 83% نمبر لیکر دوسری اور محمد فیضان نے 80فیصد نمبر لیکر تیسری پوز یشن حاصل کی ۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 99فیصد رہا ۔ اس شاندار کارکردگی پر طلباء و طالبات کو اسکو ل ایڈمنسٹر یٹر عابد پرویز صاحب ، اسکول ایڈوائز محمد سلیم صاحب اور اساتذہ نے سراہا اور انکے بہتر مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes