ڈاکٹر طاہر القادری کی پولیس لائنز کے باہر دھماکے کی شدید مذمت

Published on February 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

02
لاہور(یو این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور پولیس لائنز کے سامنے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی دن نہیں جاتا کہ قوم دہشت گردی کے زخم نہ سہتی ہو ۔16دسمبر کے بعد 3صوبوں میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کے پیغام دیاہے کہ وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں خون کی ہولی کھیل سکتے ہیں ۔پیشگی اطلاع کے باوجود دہشت گری کی کارروائی کو نہ روک سکنا پنجاب حکومت کی ناکامی اور نا اہلی ہے ۔پولیس کو آئمہ مساجد گرفتار کرنے اور سپیکر اتارنے کے کام پر لگا کر دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی گئی ۔صوبے کا چیف ایگزیکٹو فیصلہ کرے کہ اس نے کاروباری ڈیلیں کرنی ہیں یا صوبہ چلانا ہے ۔صرف فوج دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاسی تماشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے سنیئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرت ہوئے کہاکہ جب تک یہ نا اہل حکمران مسلط رہیں گے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی ،انہوں نے کہا کہ لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ نے پولیس کے ناکوں اور پنجاب حکومت کی فول پروف سیکیورٹی کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog