اقرار الحسن اور ساتھی کامران کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

Israrکراچی … جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینئر اینکر اقرار الحسن اور ان کے ساتھی کامران کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سٹنگ آپریشن کے دوران سینئر اینکر اقرارالحسن سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ اسمبلی میں لے جانے میں کامیاب ہوگئے تھے جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ہفتہ کی دوپہر پولیس کی جانب سے انہیں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت لایا گیا جہاں ناجائز اسلحہ، دھوکہ دہی اور مداخلت بے جا کرنے پر دفعہ 452 اور دفعہ 188 پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کے رکن کامران کی اپریل تک ضمانت منظور کرلی ہے ۔ عدالت نے اقرار الحسن کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes