پاناما لیکس تحقیقات، پارلیمانی کمیٹی تشکیل، پہلی بیٹھک آج لگے گی

Published on May 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

05
اسلام آباد(یو این پی) پاناما لیکس کی تحقیقات اور ٹی او آرز کی تیاری کے لئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اسپیکر کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔ حکومت اور اپوزیشن کے چھ چھ ارکان پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس آج سہ پہر چار بجے طلب کر لیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی اسحق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، انوشہ رحمان، اکرم درانی اور حاصل بزنجو کریں گے۔ اپوزیشن کے اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ، بیرسٹر سیف، طارق بشیر چیمہ اور الیاس بلور اس کا حصہ ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو کمیٹی کیلئے چیلنج قرار دیا۔ پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز اور آف شور کمپنیوں کے علاوہ قرضوں کی معافی اور کک بیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز دو ہفتوں میں تیار کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme