آزادی کی تقریبات منانے کا بر وقت اوردرست فیصلہ ہے میاں ثاقب خورشید

Published on August 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

v
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے و ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ آزادی تقریبات منانے کا مقصد اس احساس کو زندہ رکھنا اور نئی نسل کو اس احساس سے روشناس کرانا ہے جس کے تحت یہ ملک جانی و مالی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا اور دنیا کی سب سے بڑی ہجرت تاریخ کا حصہ بن گئی یہ بات انہوں نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ٹی ایم اے وہاڑی کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے رافد احمد ملہی، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید، ٹی او آر راؤ نعیم خالد ، ٹی او آئی اینڈ ایس شاہد سلیمی ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ، تاجر راہنماء طاہر شریف گجر، سول سوسائٹی کے ارکان موجود تھے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پورے ماہ آزادی کی تقریبات منانے کا بر وقت اوردرست فیصلہ کیا ہے بین الاقوامی حالات کے تناظر میں بھی آزادی کی نعمت سے نئی نسل کو روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ان قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو ہمارے اسلاف نے اس ملک کے حصول کے لیے دیں اور آگ و خون کا دریا عبور کر کے لٹے پٹے پاکستان پہنچے انہوں نے کہا کہ ہمیں اتفاق اور اتحاد کا دامن تھامنا چاہیے کیونکہ ملک دشمن قوتیں ہماری آزادی، ترقی اور ایٹمی قوت کی صلاحیت کو ہضم نہیں کر پا رہیں اور ہمیں اندرونی طور پر نفاق اور انتشار کا شکا رکر کے کمزور کرنا چاہتی ہیں اس لیے ہم سب کو پنجابی، بلوچی، سندھی، پشتون،سرائیکی، لوکل مہاجر کے تعصب سے بالاتر ہو کر صرف ایک پاکستانی ہونے کی سوچ کو پروان چڑھانا ہو گا اسی میں ہماری بقا، سلامتی اور ترقی کا راز ہے میاں ثاقب خورشید کی قیادت میں موٹر سائیکل آزادی ریلی ٹی ایم اے آفس سے شروع ہو کر غلہ منڈی ، کلب روڈ اور مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی واپس ٹی ایم اے پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے آغاز اور اختتام پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور میاں نواز شریف و میاں شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے قبل ازیں میاں ثاقب خورشید نے ٹی ایم اے میں پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy