پتوکی مہنگائی کا طوفان، بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں

Published on January 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

پتوکی (یواین پی /محمد رضوان طارق)پتوکی مہنگائی کا طوفان، بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں کاروبار نا ہونے کے برابر ہوگیا مہنگی بجلی سے تاجر پریشان بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے عوامی مطالبہ بجلی کی روز بروز بڑھتی قیمتوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ مہنگائی کا جِن دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی کاروباری طبقے کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے، شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے شہری تاجران ملک محمد اعظم ملک ندیم رحیم چوہدری محمد افضل رضوان طارق محمد امین بھٹہ چوہدری محمد انور نے نگران وزیراعظم سے ریلیف کی اپیل کر دی۔ چیئرمین جناح پریس کلب پتوکی امتیازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کے بل ادا کرنا محال ہوگیا ہے، تاجر حضرات دوہری مصیبت میں مبتلا ہیں، گھر اور دکان کے بجلی کے بل ادا کرنے کے لئے رقم میسر نہیں رہی۔ادھر غلہ منڈی کے دکانداروں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ہر چیز مہنگی ہونے کی وجہ سے کاروبار نہیں، کرائے اور اخراجات نکالنا مشکل ہے اوپر سے بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لیں اور بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیں تاکہ دکاندار طبقے کو اورغریب عوام کو سکھ کا سانس مل سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme