مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے پا کستان میں انقلاب لانگ ما رچ سے نہیں افہام وتفہیم سے آئے گا ملک میں انا رکی پھیلانے والے اور بغا وت کر نے والوں کی کو ئی جگہ نہیں سیا سی قا ئد ین کو چا ہیے کہ وہ ٹا نگین کھینچنے کی بجا ئے شمالی وزیر ستان میں آپر یشن کی وجہ سے بے گھر ہو نے والے آئی ڈی پیز کی بھر پو ر مدد کریں لیگی حکومت عوام کی امنگوں کی آئینہ دارہے عوام یوم آزادی منا کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کردیں گے۔ مو جودہ حکومت کے عوام دوست منصوبوں سے معیشت مضبوط ہو ئی ہے الیکٹرک پا ور کے کئی نئے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل پر ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عابد فضل چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری بیہرونی ایجنڈے پر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، اس وقت تمام محب الوطن سیاسی جماعتوں کو ملکی صورت حال کا احساس ہے جو جمہوریت کی مضبوطی اور آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ مسترد شدہ افرادکی اقتدارکے حصول کیلئے جاری جنگ کی وجہ سے بیرون دنیا میں پا کستان کی جگ ہنسا ئی ہو رہی ہے ہم سب سیا سی قا ئد ین سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نا زک وقت میں تعمیر پاکستان کریں اس وقت قوم کے یک جان ہو نے کا موقع ہے کیونکہ ہماری قابل فخر افواج دہشت گردوں کو جڑسے اکھا ڑنے کیلئے بر سر پیکار ہیں ہمیں بحثیت قوم ان کی پشت پر کھٹر ا ہو چا ہیے تاکہ بیرونی دنیا کو مثبت پیغام جا سکے۔