
جھنگ ( یواین پی )جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب (رجسٹرڈ)جھنگ کی جنرل کونسل ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت رائے منظور احمد عابد صدر منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی ۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض ڈاکٹر ریاض نول نے ادا کئے ۔اس موقع پر چئرمیں پریس کلب لیاقت علی انجم اور سیکریٹری پریس کلب خرم سعید بھی موجود تھے۔اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔اجلاس میں رائے منظور احمد عابد نے منتخب ہونے والے یونین کے عہدیدار ڈاکٹر قلب نواز سے حلف لیا ۔سابقہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری لینے کا بعداجلاس میں جھنگ یونین ٓف جرنلسٹس اور پریس کلب کا علیحدہ علیحدہ مجوزہ آئین پیش کیا گیا ۔تمام ممبران کو دونوں آئین کی فوٹو کاپیاں تقسیم کی گئیں جس پر ھاوٗس نے اپنی اپنی تجاویز دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ۔جس پر صدر نے اجلاس دس محرم سے بعد کے لئے ملتوی کر دیا۔
جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب (رجسٹرڈ)جھنگ کی جنرل کونسل ایک مشترکہ اجلاس








No Comments